Thursday, 18 December 2014

وادی تیراہ میں فضائی کاروائی، 57 دہشت گرد ہلاک

News
    راولپنڈی  خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں پاک فوج کی فضائی کاروائی میں 57 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آ ئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فضائیہ نے جیٹ طیاروں کی مددسے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر20 حملے کئے جن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بھاگنے والے دہشت گردوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب میجر جنرل عاصم باجودہ کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آ پریشن پر نظر ثانی کی گئی ہے اور سٹریٹجک کاروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    RELATED POSTS