Thursday, 18 December 2014

چینی صحافی نے زندگی دینے کے لئے اپنی جان کی قربانی دے دی

News
چین کی 26 سالہ ٹی وی اینکر بالآخر کینسر کے خلاف اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی۔ چیو یوآن یوآن کو گزشتہ برس مارچ میں پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہیں لیکن ان کی خوشیوں کی مدت بہت طویل نہ تھی کیونکہ جولائی میں وہ ڈاکٹر کے پاس روٹین چیک اپ کیلئے گئیں تو معلوم ہوا کہ انہیں کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا ہے۔
 ڈاکٹر نے انہیں کیموتھراپی کا مشورہ دیا لیکن اپنے ہونے والے بچے کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اسے تجویز کو مسترد کردیا۔ نتیجتاً کینسر جسم میں تیزی سے پھیلنے لگا اور ستمبر میں ان کی طبعیت حد سے زیادہ بگڑ گئی تو سی سیکشن کے ذریعے ان کے بچے کی پیدائش عمل میں لائی گئی۔ اس کے بعد ٹیومر نکالنے کیلئے ان کا ایک اور آپریشن کیا گیا لیکن بالآخر بدھ کو اس مرض نے ان کی جان لے لی۔ چین کے سوشل میڈی پر ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے چیویوآن کے جذبے اور بے مثال قربانی کی تعریف کرتے ہوئے تعزیتی الفاظ ادا کئے ہیں

RELATED POSTS