Thursday, 18 December 2014

دہشت گردوں کو کل سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے، سوشل میڈیا پر عوام کا مطالبہ

News
    لاہور وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد شروع کرنے کے حکم اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے متعدد دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت ’کل ‘ہی دہشت گردوں کو’سر عام ‘ پھانسی پر لٹکائے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستان میںسب سے زیادہ بحث کیا جانے والا موضوع’ ہم کل دہشت گردوں کو سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں‘ ہے۔ (#WeWantPublicExecutionTomorrow)اس موضوع پر ملک بھر سے ہزاروں ٹویٹس کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کے بعد گرفتار دہشت گردوں کو کوئی چھوٹ نہیں دی جانی چاہئے اور انہیں فوری طور پر پھانسی پر لٹکا کر شدت پسند گروپوں کو واضح پیغام دیا جانا چاہئے۔ مختلف صارفین کی طرف سے سانحہ پشاور میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں حکومت کچھ سرکردہ زیر حراست دہشت گردوں کو پھانسی دے سکتی ہے

    RELATED POSTS