ممبئی بالی وڈ حسینہ سنی لیون کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ وہ آتے ہی چھا گئی ہیں کیونکہ اس وقت وہ گوگل پر تلاش کی جانے والی بھارتی شخصیات میں سر فہرست آچکی ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسرے اور فلمسٹار سلمان خان تیسرے نمبر پر ہیں۔سنی لیون سے جب ایک حالیہ انٹرویو میں ان کی بے مثال کامیابی کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے سلمان خان ہیں۔انہوں نے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بگ باس شو میں جو حوصلہ اور دعادی اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ آج اتنی کامیاب اور مقبول ہیں۔
سنی لیون نے اس خواہش کااظہار کیا کہ وہ سلمان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن جب تک یہ ممکن نہیں ہوتا اس وقت تک وہ ان کی فلموں سے لطف اندوز ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے انہیں بھاری امیدیں اوروہ چاہتی ہیں کہ وہ کچھ کر کے دکھائیں۔ سنی لیون نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قسمت کا کھیل نہیں ہے بلکہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے بہت درد سہا ہے اور خون ،پسینہ اور آنسو بہائے ہیں۔
