لاہور اداکارہ میرا نے کہاہے کہ کیپٹن نوید بہت اچھا دوست ہے لیکن کچھ لوگوں نے جعلی ویڈیو بنا کر ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کو سازش کی ، یہ وہ لوگ تھے جو اُن کی شہرت سے خوفزدہ ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کییپٹن نوید اُن کا اچھا دوست ہے، وہ اس کے خلوص اور اخلاق سے بہت متاثر ہیں،کچھ لوگوں نے سازش کرکے اداکارہ اور کییپٹن نویدکی جعلی ویڈیو بنا ئی مگر سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے اور نہ ہوں گے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کیپٹن نوید انتہائی مخلص دوست ہونے کے ساتھ نیک سیرت انسان بھی ہے، ہماری جو جعلی ویڈیو بنائی گئی اس کا راز فاش ہو چکا ہےاور یہ امریکہ میں ہی بنائی گئی تھی۔
