Friday, 19 December 2014

لال مسجدکو جلا دو یا ڈھا دو، ضرب عضب کو پورے ملک میں پھیلایا جائے: الطاف حسین


News متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں واقع جامع حفصہ اور لال مسجد کو فوری طور پر بند کردیا جائے ورنہ عوام اس کو جلا دیں یا ڈھا دیں کیونکہ مولانا عبد العزیز نے سانحہ پشاور کو دہشت گردوں کا ردعمل قرار دیا، انہیں گرفتار کیا جائے  جبکہ آرمی چیف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلائیں تا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ 
سانحہ پشاور اور پاک فوج کے شہداءسے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو دہشت گردی کا خاتمہ کر نا ہو گا، میں کئی سالوں سے طالبان کے خاتمے کی بات کر رہا ہوں مگر کوئی میری بات ماننے کو تیار نہیں تھا اور اب ان سفاک دہشتگردوں کی طرف سےمعصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، طالبان کی حمایت کرنے والے جہنمی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے بھی پاکستان کی بقا کیلئے اتنا ہی خطرہ ہیں، مولانا عبدالعزیز نے سانحہ پشاور کے ذمہ داران کی حمایت میں بات کی حکومت انکے خلاف کاروائی کرے اور لال مسجد کے مستقبل کا بھی فیصلہ کیا جائے، سول سوسائٹی کل سے اس مسجد کے باہر سراپا احتجاج ہے۔
 مدوران خطاب قائد ایم کیو ایم نے سانحہ پشاور کے شہداءکیلئے فاتحہ بھی کی۔ اس موقع پر الطاف حسین کئی بار روئے۔ 
انہوں نے مطالبہ کیا جنرل راحیل شریف پورے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کو پورے ملک میں پھیلائیں، افواج پاکستان ہماری قوم کیلئے قربانیاں دے رہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ا لطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں آج تک پاکستان کو حصہ نہیں سمجھا جاتا، ہمیں کہا جاتا ہے کہ سمندر میں چلے جائیں مگر دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کو جگہ دی جاتی ہے۔

RELATED POSTS