Wednesday 21 January 2015

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی رونمائی، انتہائی دلچسپ فیچر

News
مائیکرو سافٹ ونڈوز کا تازہ ترین ورژن ”ونڈوز 10“ آج (21 جنوری) پہلی دفعہ شائقین کے سامنے لایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں امریکی شہر سیاٹل میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ ونڈوز سابقہ ونڈوز سے کئی لحاظ سے مختلف اور بہتر ہو گی اور یہ کمپیوٹروں کے علاوہ موبائل فون اور ٹی وی جیسے آلات پر بھی کام کرے گی۔ ونڈوز 10 کا موبائل ورژن فروری میں ہی صارفین کو فراہم کر دیا جائے گا جبکہ مکمل ونڈوز رواں سال کے آخر میں فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق نئی ونڈوز میں انٹرنیٹ ایکسپلورر نہیں ہو گا بلکہ اس کی جگہ نیا براﺅزر ”سپارٹن“ آ جائے گا جو بڑی حد تک گوگل کے ”کروم“ براﺅزر سے ملتا جلتا ہو گا۔ ونڈوز 10 میں مختلف ایپ سٹورز کو یکجا کر کے One Store کی شکل دے دی جائے گی اور Start Menu بھی واپس آ جائے گا۔ کام کو بہتر انداز میں منظم کرنے کیلئے صارفین بیک وقت متعدد ڈیسک ٹاپ یعنی ملٹی پل ڈیسک ٹاپ بھی استعمال کر سکیں گے۔ نئے سٹارٹ مینیو میں روائتی لسٹ سسٹم کے علاوہ ونڈوز 8 جیسا ٹائل سیٹ اپ بھی دستیاب ہو گا۔

RELATED POSTS