Sunday 18 January 2015

وہ عورت جو خود کو 44سال تک مرد سمجھتی رہی

News
 ہانگ کانگ میں ایک44سالہ شخص پیٹ میں درد اور پیشاب میں خون آنے کی وجہ سے ہسپتال گیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھاکہ وہ واپسی پر عورت بن چکا ہو گا ۔ جولائی 2014ء میں جب ڈاکٹروں نے درد اور خون کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے ایکس رے اور سی ٹی سکین کیا  تو وہ خود بھی نتائج سے حیران رہ گئے ۔
انہوں نے دیکھا کہ متاثرہ شخص شین کے پیٹ میں بیضہ دانی سمیت مکمل زنانہ تولیدی نظام موجود ہے اور خون کی آمد دراصل مخصوص زنانہ ایام کی علامت ہے ۔ شین کے چہرے اور جسم پر بال نہیں ہیں اور اس کی گردن پر مردانہ ابھار نہیں ہے لیکن اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ دس سال سے شادی شدہ ہے اور بطور مرد کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شین ایڈرنیو جینیٹل سنڈروم کا شکار ہے اور بر وقت پتہ چلنے پر اس کا ہارمون کے ذریعے علاج ممکن ہے ۔ شین کا مسئلہ اس قدر تاخیر کے ساتھ سامنے آیا ہے کہ اب اس کو مکمل مرد یا مکمل عورت بنانا ممکن نہیں رہا۔

RELATED POSTS