Sunday 18 January 2015

طلبا نے ایک لٹر پٹرول میں 60 کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنالی

News
 کامسیٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساہیوال کیمپس کے طلباءنے ایک ایسی ماحول دوست گاڑی تیار کی ہے جو ایک لیٹر پٹرول میں 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرتی ہے جبکہ اسے بنانے پر ساڑھے تین لاکھ کے قریب لاگت آئی ہے۔ 
اسکا ڈیزائن لیکچرار طاہر آصف ہیں جبکہ عدیل، رومیل، اظہر، ماجد، ضیائ، شفیق، توقیر اور روحان نے اپنی مدد آپ کے تحت اس گاڑی کو تیار کیا۔ طاہر آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ ایروڈائنامک اس گاڑی کا نام ”رش“ رکھا گیا ہے۔ گاڑی فائبر گلاس سے تیار کی گئی جبکہ اس میں 70 سی سی انجن لگایا گیا ہے۔ گاڑی میں فی الحال صرف ایک آدمی کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ منیلا فلپائن میں ہونے والے شیل میراتھن کار شو میں اس گاڑی کو لے جایا جائیگا۔

RELATED POSTS