جنوبی کوریا کی حکومت نے کوریائی نژاد امریکی خاتون کو شمالی کوریا کی تعریف کرنے پر ملک بدر کردیا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے کلمات سیکیورٹی قوانین کے منافی تھے۔ کوریائی امیگریشن سروس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کیرہائشی خاتون شن اوئن می کو ملک بدر کردیا ہے۔
خاتون کے ایک لیکچر میں دئیے گئے ریمارکس کو جنوبی کوریائی دفتر استغاثہ نے ملکی سیکیورٹی کے قوانین کے منافی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے منحرفین واپس اپنے ملک جانے کی خواہش رکھتے کیونکہ ان کو یقین ہے کم جونگ ان شمالی کوریا کے معاشی حالات تبدیل کردیں گے اور شمالی کوریا کی بیئربھی بہت ذائقے دار ہے۔
