Sunday, 11 January 2015

بھارتی ریاست راجستھان میں ”وزیر گائے“ مقرر

News
نئی دہلی -بھارت میں راجستھانی حکومت نے گائے سے متعلق معاملات کو دیکھنے کے لئے باقاعدہ ایک وزیر مقرر کرکے انوکھا اقدام کر ڈالا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گائیں کی دیکھ بھال کے لئے مشہور بھوپاج کہلانے والے اوتارام دیواسی کو راجستھانی حکومت نے گائے کا وزیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ گاماتا کے وزیر بن کر خود کو گاپالن منتری کہلانے والے بن گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں ے کسی ایک مخصوص جانور کے لئے وزارت لے کر انوکھی تاریخ بھی رقم کردی ہے۔
بھارت میں انتخابات کے دوران بی جے پی کی امیدوار وسوندھرا راجے نے اپنی انتخابی منشور میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ گائے کی حفاظت کے لئے ایک الگ سے وزارت بنائی جائے گی جس کا انہوں نے ایک وزیر مقرر کرکے وفا کردکھایا ہے، وزارت ملنے کے بعد اوتارام دیواسی کا کہنا تھا کہ وہ جلد وزیراعظم نریندر مودی سے ملیں گے اور انہیں مرکز میں بھی فوری گائے کی وزارت بنانے پر زور دیں گے۔

RELATED POSTS