Friday, 23 January 2015

ملک میں ایک مرتبہ پھر پٹرول بحران آنے کو تیار ، صرف تین روز کا ذخیرہ رہ گیا

News
 ملک میں جاری پٹرول بحران وقتی طور پر تو ختم ہو گیا ہے لیکن یہ بحران ایک دفعہ پھر سر اٹھانے کو تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں شدید پٹرول بحران کے بعد ہنگامی طور پر پٹرول درآمد کیا گیا اور شہروں کو روزانہ کی بنیاد پر 15 ہزار ٹن فراہم کیا جا رہا تھا لیکن ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کے پاس صرف 51 ہزار ٹن پٹرول کا ذخیرہ رہ گیا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے 3 روز میں ایک مرتبہ پھر پٹرول بحران پیدا ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مزید پٹرول منگوایا گیا ہے لیکن  70 ہزار میٹرک ٹن کا ذخیرہ 31 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔حکومت کی جانب سے پٹرول درآمد میں اضافہ تو کیا تھا لیکن موجودہ صورتحال کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ایک مرتبہ پھر پٹرول بحران آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

RELATED POSTS