Friday, 23 January 2015

پاکستانی فوجی کا سلمان خان کو تھپڑ

News
آپ نے سلمان خان کو ویلن کی پٹائی کرتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا لیکن اگر آپ کو دیکھنے کو ملے کہ ایک پاکستانی فوجی نے دبنگ خان کو تھپڑ دے مارا ہے تو آپ کو کیسا لگے گا؟اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک سین میں انہیں پاکستانی فوجی کا تھپڑ کھانا پڑتا ہے۔فلم میں ایک منظر میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان پاکستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ منظر ان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں شامل ہے جس میں کرینہ کپور ان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔
سلمان آج کل اسی فلم کے منظر کی عکسبندی کروانے میں مصروف ہیں جس میں سلمان خان کو پاکستانی علاقے میں گھسنے پر سرحد پر مامور پاکستانی فوجی ان کے بیگ کی تلاشی لے کر پہلے تو انہیں ’ہتھکڑی‘ دکھاتا ہے اور پھر ان کی طرف سے کچھ کہنے پر انہیں ایک کرارا تھپڑ مارتا ہے۔ اسی دوران فوجی جوان یہ کہتا بھی دکھائی دیتاہے کہ تم رات کا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں گھسنا چاہتے تھے اس لئے تمہیں سزا دی گئی ہے۔

RELATED POSTS