Friday, 23 January 2015

شوہر نے اپنی بے وفا بیوی کا پول انٹرنیٹ پر کھول دیا، دنیا کو حیران و افسردہ کردیا

News
شریک حیات کی بے وفائی یقینا ایک دردناک سانحہ ہے لیکن ایک دل شکستہ خاوند نے اپنی بیوی کی بدکرداری کے ایک ایک لمحے کی داستان براہ راست انٹرنیٹ پر سنا کر نئی مثال قائم کر دی ہے۔ 
مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit کے صارف نے بیوی کے فون کی اتفاقاً تلاشی لی تو زیک نامی شخص کے ساتھ فحش گفتگو، تصاویر اور منصوبوں کی تفصیلات ملیں۔ اس شخص کو یہ سب دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کیونکہ وہ دونوں آٹھ سال سے بظاہر نہایت محبت بھری زندگی گزار رہے تھے۔ تکلیف دہ انکشافات کے بعد اس شخص نے ایک جاسوس کی خدمات حاصل کیں اور خود بھی بیوی کی نگرانی کیلئے نکل کھڑا ہوا اور ساتھ ساتھ تمام تفصیلات اپنے موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ پر بھی بھیجتا گیا۔ جب ہزاروں لاکھوں لوگ اس کی پوسٹس پڑھ رہے تھے تو اس نے لکھا: 
1/17/2015 (4:04 pm): میری بیوی جینی اور اس کی بہن کارلی ایک شخص کے ساتھ ہوٹل میں جا رہی ہیں اور میرا جاسوس ان کے پیچھے ہے۔ 
1/17/2015 (4:11 pm): دونوں بہنیں اور ایک عام سی شکل و صورت والا ان کا ساتھی ہوٹل کی لابی سے چابی لے کر ایک کمرے میں چلے گئے ہیں۔ 
1/17/2015 (4:16 pm): یقینا وہ تینوں اندر وہی کر رہے ہیں جس کا مجھے خدشہ تھا۔ میں اور میرا جاسوس نہیں دیکھ سکتے کہ وہ اس وقت کس حال میں ہیں۔
اس کے بعد اگلی پوسٹ دوسرے دن آئی جس میں اس شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی اور سالی نے ساری رات اس شخص کے ساتھ گزاری تھی۔ جب اس نے پوچھ گچھ کی تو اس کی بیوی جینی نے اجنبی کے ساتھ جنسی تعلق کا اعتراف کر لیا جبکہ یہ بھی بتایا کہ اس کی بہن کارلی محض اس کا ساتھ دینے کیلئے شامل ہوئی تھی۔ آخری پوسٹ کے مطابق دونوں کے درمیان طلاق کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بے وفا بیوی کی جاسوسی کی جہانی براہ راست نشر کرنے پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اکثر کا کہنا ہے کہ یہ داستان کسی بھی سسپنس فلم سے زیادہ دلچسپ تھی۔

RELATED POSTS