Thursday 15 January 2015

آب زم زم کی بوتلیں، سعودی حکومت نے خبردار کردیا

Newsقدرت کی عظیم نعمت مقدس آب زم زم کو پینا صحت بھی ہے اور ثواب بھی لیکن کچھ بدبختوں نے اسے بھی مال کی ہوس میں جعلسازی اور غیر قانونی طریقوں سے تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ 
اخبار ”الحیائے“ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ بعض افراد یا ادارے حجاج کو غیر قانونی پیکنگ میں زم زم فروخت کر رہے ہیں اور ان کے پاس اس مقصد کیلئے درکار اجازت نامہ بھی نہ ہے۔ مملکت میں آنے والے سیاحوں، حجاج اور شہریوں کو آب زم زم کی تقسیم کنگ عبداللہ زم زم واٹر پراجیکٹ کے ضوابط کے تحت کی جاتی ہے۔ حجاج کو ان کی واپسی سے پہلے 5 لیٹر کی بوتلوں میں آب زم زم دیا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طریقے سے تقسیم اور فروخت کئے جانے والے آب زم زم کی مقدار اور کوالٹی مطلوبہ معیار اور پوابط کے مطابق نہیں ہے۔
وزارت کی طرف سے تمام عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آب زم زم کیلئے صرف اور صرف نیشنل واٹر کمپنی سے رجوع کریں۔

RELATED POSTS