Friday, 23 January 2015

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا دورہ افغانستان

News
پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاک افغان سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ اس ملاقات میں سرحدی سیکورٹی کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
واضح رہے سانحہ پشاور کے بعد آرمی چیف نرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ ان کے بعد کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بھی افغانستان میں ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔

RELATED POSTS