Wednesday 21 January 2015

پٹرول کا کنٹرول اب ایک ’روم‘ کے حوالے

News
وزارت پٹرولیم کی جانب سے ملک بھر میں پٹرول سپلائی کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری پٹرول بحران کے پیش نظر وزارت پٹرولیم کے تحت سپلائی کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو 24 گھنٹے پٹرول سپلائی کی مانیٹرنگ کرے گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بحران پر قابو پانے کے لیے اضافی تیل کی سپلائی کی گئی ہے جبکہ صرف آج ملک بھر میں 18 ہزار 495 میٹرک ٹن پٹرول فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی سپلائی سے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ستمبر 2013ء میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردی کی ستائی ہوئی قوم کو خوشخبری سنائی تھی کہ دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے کے لئے ایک سینٹرل کنٹرول روم بنایا جائے گا جس کے ذریعے دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے میں مدد ملے گی اور تمام اداروں کو رابطے میں رہنے کا موقع ملے گا لیکن ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد بھی یہ کنٹرول روم نہ بن سکا جب کہ دہشت گردوں نے کئی بڑی بڑی کاروائیاں کر ڈالیں جن میں پشاور سکول اور واہگہ بارڈرمیں خود کش حملے قابل ذکر ہیں۔دوسری جانب پٹرول بحران پر قابو پانے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کرکے حکومت نے عوام کو لطیفہ سنا دیایعنی اب پٹرول جیسی چیز کے لئے بھی کنٹرول روم کی ضرورت پیش آگئی ہے ۔

RELATED POSTS