Wednesday 21 January 2015

تیز اور سستا ترین انٹرنیٹ، ہر جگہ سب کیلئے، وہ خواب جو پورا ہونے کو ہے

News
 آج کی دنیا میں انٹرنیٹ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے مگر آج بھی دنیا کی نصف آبادی اس ضروری سہولت سے محروم ہے۔ اگرچہ دوردراز دیہاتوں اور جنگلوں میں بسنے والے غریب لوگ اس سہولت کو اپنی طاقت سے حاصل نہیں کر سکتے مگر دنیا کے دو مشہور ترین افراد تمام دنیا میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔
یہ دو شخصیات ورجن گروپ کے سربراہ رچرڈ برینسن اور ٹیسلا موٹرز کے سربراہ ایلان سک ہیں۔ پہلے رچرڈ نے اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ مفت فراہم کرنے کیلئے تقریباً 650 خلائی سیاروں پر مشتمل جال زمین کے گرد پھیلا دیں گے۔ یہ خلائی سیارے زمین پر ہر ملک میں نصب سگنلز موصول کرنے والے مراکز کو ڈیٹا فراہم کریں گے۔ رچرڈ کہتے ہیں کہ مقامی موبائل فون کمپنیوں کیساتھ معاہدے کر کے ہر جگہ مفت انٹرنیٹ پہنچایا جائے گا۔ اب دوسرا اعلان ایلان کی طرف سے سامنے آیا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ 4,000 سے زائد خلائی سیارے آسمان کی بلندیوں میں پہنچائے جائیں گے تاکہ دنیا کے تمام لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گوگل کی طرف سے ’Project Loons‘ کا آغاز کیا جا چکا ہے جس کے تحت خلاء میں انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس غبارے بھیجے جائیں گے جو دنیا کے دوردراز مقامات پر انٹرنیٹ فراہم کریں گے

RELATED POSTS