پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن پر ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رہنما عوامی تحریک رحیق عباسی نے کہا کہ بہت صبر ہو گیا او ر وقت بھی بہت گزر گیا ہے اب شہد کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اور اس سلسلے میں پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مرحلے میں لاہور میں احتجاج کیا جائے گا۔
