Tuesday, 13 January 2015

سعید اجمل کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا ایک اور موقع

News
انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل اگر سات فروری تک اپنا ایکشن کلیئر کرلیتے ہیں تو وہ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے 15رکنی سکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا ایکشن24جنوری کورٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر وہ اس میں کلیئر ہو جاتے ہیں تو ورلڈ کپ کھیل سکیں گے ۔پی سی بی نے واضح کیا کہ اگر سعید اجمل ایکشن کلیئر نہیں کرپاتے تو ان پرکوئی پابندی نہیں لگے گی بلکہ جب بھی وہ اپنا ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہوجائیں وہ ٹیم میں شامل ہو کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ سات فروری کو ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ شروع ہونے سے پہلے اپنا ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سعید اجمل اگر سات فروری کے بعد بھی ایکشن درست کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ایک صورت میں وہ ٹیم کا حصہ بھی بن سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہو جاتاہے تو اس کی جگہ سعید اجمل کو سکواڈ میں شامل کیا جا سکتاہے۔

RELATED POSTS