ترکی کا سب سے بڑا شہر استنبول ملک کے شمال مغرب میں آبنائے باسفورس کے دونوں اطراف واقع ہے اور اسے دنیا کے تاریخی، مشہور ترین اور خوبصورت ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
رومن سلطنت کے دور میں اسے قسطنطنیہ کہا جاتا تھا لیکن جب 1453 میں مسلمانوں نے س پر قبضہ کیا تو اسے ”اسلامبول“ کا نام دیا گیا جس کا مطلب ہے ”اسلام کا گھر“۔ چونکہ یہ شہر سلطنت عثمانیہ کا مرکز تھا اور یہ عظیم سلطنت مسلمانوں کے جاہ و جلال کی علامت تھی اسی لئے اس شہرکو اسلام کے گھر کا نام دیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس نام میں تبدیلیاں آتی گئیں اور بالآخر یہ استنبول کہلانے لگا۔

بعض مورخین یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے نام کا مادہ ترکی کی بجائے یونانی زبان کے دو الفاظ ہیں جن کا لغوی مطلب ”جانب شہر“ ہے، لیکن مسلمان مورخین کی اکثریت اسے دو ترک الفاظ سے ماخوز قرار دیتی ہے اور ان کی رائے ہے کہ اس کا مطلب ”اسلام کا گھر“ ہی ہے۔