Sunday, 11 January 2015

الطاف حسین کا عوام کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

News
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرزاور تاجروں سے اپنا کاروبار شروع کرنے کی اپیل کریں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ عوام اپنی حفاظت کیلئے محلہ کمیٹیاں بنائیں اور اپنی حفاظت کیلئے حکومت اساتذہ ، تاجروں اور محلہ کمیٹیوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرے ۔ 
الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ رابطہ کمیٹی پیر کو اپنے احتجاج اور شٹرڈاﺅن کی کال واپس لیں اور ٹرانسپورٹرزکو پانچ بجے ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کی ہدایت کریں ، تاجر اپنی دکانیں کھولیں تاکہ پیر کو سکول جانیوالے بچے شاپنگ کرسکیں ۔ 
اُنہوں نے واضح کیاکہ حکومت کی طرف سے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیاگیالیکن احتجاج وہڑتال سے پہیہ جام ہوتاہے اور عوام کا نقصان ہوتاہے ۔ اُنہوں نے عوام کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جب دہشتگردوں کا صفایاکردے تو اسلحہ لائسنس واپس رکھ لے ۔

RELATED POSTS