Sunday, 11 January 2015

” غائبانہ دعوت ولیمہ“تبدیلی آ نہیں رہی ،آگئی ہے

News
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ ”تبدیلی “کا لفظ اس طرح سے جڑگیا ہے ہے کہ ان کی ذات کے حوالے سے بہت کچھ انوکھا ہورہا ہے جو اس سے قبل کبھی معاشرتی روایت نہیں رہا ۔ایسی ہی ایک نئی اختراع "غائبانہ دعوت ولیمہ "ہے ۔یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب کے تحریک انصاف کے رہنما اسامہ امین نے اپنے رہنما عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خوشی میں غائبانہ دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا ہے ۔آج 11 جنوری کو ہونے والے اس ولیمہ کے دعوتی کارڈ ننکانہ صاحب کے معززین اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھجوادیئے گئے ہیں ۔دعوت ولیمہ میں دلہا اور دلہن دونوں شریک نہیں ہوں گے تاہم یہ کمی ان کی تصاویر لگا کر پوری کی جائے گی ۔اس سلسلے میں شہر کے ایک شادی ہال کی خدمات حاصل کرکے وہاں عمران خان اور ریحام خان کی تصاویر پہنچا دی گئی ہیں ،جن سے شادی ہال کو سجایا جائے گا۔عمران خان کی طرف سے تو شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جبکہ ان کے کارکنوں کی طرف سے آج شام 6بجے ہونے والی غائبانہ دعوت ولیمہ کی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

RELATED POSTS