Monday, 12 January 2015

کمپنی کی انوکھی سروس ،بچہ پیدائش سے قبل ہی بچہ آپ کے ہاتھوں میں

News
    نیویارک(نیوزڈیسک)پیدائش سے پہلے بچے کی جنس پوچھنے پر ڈاکٹر بتا ہی دیتے ہیں لیکن اب ایک کمپنی نے آفر کی ہے کہ وہ بچہ پیدائش سے قبل ہی آپ کوہاتھ میں تھما دے گی۔ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تھری ڈی اور فور ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچہ دانی میں موجود بچے کی تصاویر پرنٹ کرکے بچے کے والدین کو دے سکتے ہیں۔ 3D Babies نامی کمپنی 600ڈالر(60ہزارروپے) میں بچے کے فور ڈی الٹرا ساﺅنڈ کے ذریعے بچے کا مجسمہ بنائے گی اور اسے والدین کے ہاتھ میں رکھ دے گا۔
    کمپنی نے اس کی تشہیر کے لئے بہت ہی دلچسپ اشتہار کے ذریعے والدین کو قائل کیا ہے کہ وہ پیدا ہونے والے بچے کو پیدائش سے قبل ہی اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں اور اسے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کر سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد آپ کے بچے کو بھی یہ بہت پسند آئے گا اور وہ اسے ساری عمر سنبھال کر رکھے گا۔ یہی نہیں اگر کوئی شخص بچہ نہیں چاہتا لیکن اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کے بچے کی تھری ڈی کاپی چاہتا ہے تو یہ بھی میسر ہونے پر دی جاسکتی ہے۔

    RELATED POSTS