Monday 19 January 2015

پٹرول کی خاطر آدمی عورت بن گیا

News
آ ٹھ روز سے جاری پٹرول بحران نے شہریوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی ہے لیکن ایک بر قعہ پوش نوجوان نے بر قعہ پہن کر پٹرول حاصل کرنے کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کر دیں ہیں جس کے بعد صارفین اس پوسٹ پر خوب داد دے رہے ہیں ۔
پٹرول کا بحران اپنی جگہ لیکن سوشل میڈیا پر اس بحران میں گھرے پاکستانی شہری جس طرح اپنی حس ظرافت کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ بھی کمال ہے۔ شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نہ صرف حکومت کو کھری کھری سنائیں بلکہ خوب جگتیں بھی کسیں۔ شہری فیس ب±ک پر ایک دوسرے سے پوچھتے رہے پٹرول کہاں سے مل رہا ہے؟۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ عمرہ ادا کرنے والے بھائیوں سے گزارش ہے واپسی پر آب زم زم کے ساتھ ایک گیلن پٹرول بھی لیتے آئیں۔ 
پٹرول کی بوتل اور اس کی حفاظت کیلئے مسلح گارڈ۔ ایک مزے کا کارٹون سارا دن گردش کرتا رہا جس کا کیپشن تھا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پٹرول کے بحران سے تنگ آئے ایک شہری نے شعر لگایا کہ ''دور جمہور ہے دیس میں آگیا، بجلی پٹرول کو آسماں کھا گیا''۔ ایک کارٹون میں وزیر تیل وزیراعظم کو کاندھوں پر اٹھائے بھاگتے دکھائی دئیے کیونکہ پروٹوکول کی گاڑیوں میں پٹرول نہیں تھا۔
ایک من چلے نے غالب سے معذرت کے ساتھ کچھ یوں سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا، "بدل کر ڈرائیور کا ہم بھیس غالب، تماشائے پٹرول پمپس دیکھتے ہیں"

RELATED POSTS