Friday, 23 January 2015

اب اور وقت نہیں ملے گا، سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو سخت پیغام دے دیا

News
 سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کی دی گئی مدت کا اختتام 21 جنوری کو ہو چکا ہے اور یہ خبریں بھی رد کر دی گئی ہیں کہ تاریخ میں کسی قسم کی کوئی توسیع کی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر خالد السیخان کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ کو یکم اپریل تک بڑھائے جانے کی خبر غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن اور ان کے خاندانوں کی ہیلتھ انشورنش لازم ہے۔
انہوں نے یہ وضاحت اخبار ”عرب نیوز“ سے بات کرتے ہوئے کی۔ اس سے پہلے بدھ کے روز ایک مقامی اخبار نے خبر دی تھی کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کی تاریخ یکم اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ہیلتھ انشورنس لازم ہے۔ غیر ملکیوں کے خاندان کو نیا اقامہ یا اقامہ کی تجدید صرف اسی صورت میں کی جائے گی کہ جب ان کی انشورنس پالیسی ہیلتھ انشورنس کونسل کے ذریعے داخل کی گئی ہو۔

RELATED POSTS