Saturday, 10 January 2015

کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی منگنی کی اطلاعات

News
 کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف اور ان کے دوست رنبیر کپور نے کبھی اپنے تعلق کی اصل نوعیت واضح نہیں کی لیکن بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ چند دن قبل دونوں نے باقاعدہ طور پرلندن میں منگنی کرلی ہے اور شادی کے بارے میں غوروفکر جاری ہے۔
اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق کترینہ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے لندن گئی ہوئی تھیں اور اسی دوران رنبیر اپنے قریبی دوست ایان مکھرجی کے ساتھ نیویارک گئے لیکن وہ راستے میں لندن بھی رکے۔ اخبار کے مطابق یہ مختصر قیام منگنی کیلئے ہی تھا اور اس سے پہلے رنبیر کے والدین نیتو سنگھ اور رشی کپور بھی لندن پہنچ چکے تھے۔ 
دونوں خاندانوں کی موجودگی میں منگنی کی رسم 30 دسمبر کو سرانجام پائی۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ منگنی کے بعد اگلے قدم یعنی شادی کے بارے میں غوروفکر جاری ہے۔
گزشتہ روز ممبئی میں فرحان اختر کی رہائش گاہ کے باہر کترینہ کیف موجود تھیں تو اس وقت کترینہ کیف منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہاتھ کو چھپا رہی تھیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے۔

RELATED POSTS