Wednesday, 14 January 2015

nawz
Newsاسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ریحام خان سے اچانک شادی کے بعد ملک میں ایک 
اور’سیاسی شادی‘ کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اب کی بار پاکستانی میڈیا رپورٹس میں آج کل جس شخصیت کی شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں وہ مرد نہیں بلکہ خاتون سیاستدان ہیں، جی ہاں وہ ہیں حکومتی عہدیدار اور ن لیگ کی معروف رہنما ماروی میمن۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ن لیگ کی اہم رہنما اور وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی کو آرڈی نیٹر ماروی میمن آج کل اکثر اوقات سابق فوجی صدر ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ رپورٹس میں دونوں شخصیات کے درمیان بڑھتی قربتوں کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے بعد ن لیگ میں بھی ’سیاسی شادی‘ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ -

RELATED POSTS