Sunday, 22 February 2015

نو عمر لڑکی کو خوفناک بیماری ،ہر وقت حاملہ ہونے کی تکلیف

News
 برطانیہ سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکی لوسی لو ایک ایسی خوفناک بیماری میں مبتلا ہے کہ اس کے بارے میں اکثر ڈاکٹروں نے بھی پہلی دفع سنا ہے۔ لوسی کی والدہ زوئی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کئی ہفتوں سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ہے اور یہ درد اس قدر شدید ہے گویا کہ بیچاری لڑکی دردزہ میں مبتلا ہو۔
 لوسی کی والدہ کہتی ہیں ان کی بیٹی کا درد 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ناکچھ کھا پی سکتی ہے اور نہ سوسکتی ہے۔
لوسی کے خوفناک درد کی وجہ سے گزشتہ ماہ اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ یہ لڑکی شدید ترین درد میں ہمہ وقت مبتلا رہتی تھی۔ طویل تشخیصی مراحل کے بعد بالآخر معلوم ہوا کہ لڑکی کی چھوٹی آنت دو رگوں کے درمیان دب گئی ہے جس کی وجہ سے وہ بھیانک درد میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بیماری کو نظام انہضام کا عارضہ قرار دیا ہے جسے سپیریئر میسنٹرک آرٹیریل سنڈروم کہا جاتا ہے۔ لوسی کی بیماری اس قدر مختلف نوعیت کی ہے کہ اس کے علاج کے لئے موزوں ڈاکٹر کی تلاش تاحال جاری ہے

RELATED POSTS