News
دنیا کے مشہور ترین مشروبات میں شمار ہونے والے مشروب کوکاکولا کی ایک خاص بات یہ ہے کہ تقریباً ایک صدی سے اس کا فارمولا ایک راز تھا جس کے بارے میں سوائے اس کمپنی کے خاص لوگوں کے کسی کو کبھی بھی کچھ بھی معلوم نہ تھا۔ جب سے کوکاکولا نے اپنا مشروب متعارف کروایا ہے اس کے بارے میں مشہور ہے کہ کسی بھی وقت اس کا فارمولا کمپنی کے دو خاص افراد کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں رہا۔ اس مشروب کے خفیہ اجزاءکو 7x کا نام دیا گیا تھا کیونکہ کم از کم 7 اجزا کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ان کی معلومات کسی کے پاس نہ تھی مگر مصنف مار برینڈرکاسٹ نے حال ہی میں ایک کتاب شائع کی ہے جس میں یہ راز ساری دنیا کے لئے افشا کردیا گیا ہے۔
مصنف کا کہنا ہے کہ انہیں یہ راز ایک فارمولا بک میں ملا جو کہ کوکاکولا کے بانی کی ملکیت تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ کولاکولا کا منفرد ذائقہ دراصل کچھ جڑی بوٹیوں اور تیلوں کی وجہ سے ہیں جن کے بارے میں آج تک کسی کو معلوم نہ تھا۔ ان جڑی بوٹیوں میں اہم ترین دار چینی، دھنیااور نیرولی ہیں۔ مختلف اجزاءمیں سے ذائقہ کشید کیا جاتا ہے اور پھر اسے کوکاکولا کے جنرل فامولے کے ساتھ ملایا جاتا ہے جبکہ کمپنی کشید کردہ ذائقوں کو صرف نباتاتی ست کا نام دیتی ہے۔ جنرل فارمولے کے اجزاءدرج ذیل ہیں:
٭ سٹریٹ کیفین (ایک اونس)
٭ ونیلا کا ست (ایک اونس)
٭ جڑی بوٹیوں کا فلیور (2.5اونس)
٭ ایفری کوکو (4اونس)
٭ سٹرک ایسڈ (3اونس)
٭ لائم جوس (1کواٹ)
٭ چینی (30lbs)
٭ پانی (2.5گیلن)
٭ کیرامل (حسب ضرورت)
7x کہلانے والے خفیہ اجزاءمندرجہ ذیل ہیں:
٭ آئل اورنج 80
٭ آئل لیمن 120
٭ آئل نٹ میگ 40
٭ آئل دارچینی 40
٭ آئل دھنیا 40
٭ آئل نیرولی 40