Tuesday 7 July 2015

کرکٹ کا میدان پھر لہولہان ہو گیا، کرکٹر جان سے گیا

News


    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) روشنیوں سے جگمانے والا کرکٹ کا میدان ایک بار پھر لہولہان ہو گیا ہے اور ایک اوربھارتی بلے باز سینے پر گیند لگنے سے چل بسا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تامل نژاد برطانوی ”بووالان “ برٹش تامل لیگ کے ایک میچ کے دوران بلے بازی کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک گیند اس کے سینے پر جا لگا جس پر وہ شدید زخمی ہو گیا۔ 
    برطانوی اخبار نے ساﺅتھ ایسٹ کوسٹ ایمبولینس سروس کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ” ہم وِنڈ مل لین کے قریب بلایا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ایک 20 سالہ لڑکا سینے پر گیند لگنے سے زخمی ہو گیا ہے“۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ” ہم نے ایک ایمبولینس، 2 کاریں اور ایک ائیر ایمبولینس موقع پر بھیجیں۔ زخمی لڑکے کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی اور پھر انتہائی تشویشناک حالت میں کنگسٹن ہسپتال منتقل کر دیا گیا“۔ 
    اخبار کے مطابق ہسپتال میں بووالان کا سی پی آر کیا گیا اور اس سے قبل اسے موقع پر ہی طبی امداد بھی دی گئی تھی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بووالان "Manipay Parish Sports Club" کے ممبر تھے جس نے اپنے فیس پر جاری ایک پیغام میں اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ” بووالان اب ہم میں نہیں رہے۔ انہیں بیٹنگ کے دوران سینے پر گیند لگا۔ پورا کلب ان کی موت پر سوگ میں مبتلا ہے۔
    سرے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گاو¿لڈ نے بوالان پیتھ مناتھن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلب کا ہر شخص کھلاڑی کی موت پر غمزدہ اور اس کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران بیٹسمین کی سیفٹی ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔

    RELATED POSTS