Tuesday 7 July 2015

دنیا کا سب سے خطرناک جانور

News
    نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر کسی سے پوچھا جائے کہ خطرناک ترین مخلوق کونسی ہے تو اس کا جواب یقیناً انسان ہوگا۔ تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مچھر جو کہ دیکھنے میں چھوٹا اور کمزور نظر آتا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ انسانوں کی موت کا ذمہ دار ہے۔ ’’میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ کے اعدادوشمار کے مطابق مچھر ہر سال سات لاکھ پچیس ہزار انسانوں کو قتل کرتا ہے۔ ان میں سے 6 لاکھ اموات ملیریا کے باعث ہوتی ہیں جبکہ سالانہ یہ مرض قریباً 20 کروڑ لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس فہرست میں انسان دوسرے نمبر پر ہیں جو کہ ہر سال چار لاکھ پچھتر  ہزار لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو جانور بظاہر بڑے خطرناک معلوم ہوتے ہیں حقیقت میں وہ بہت کم اموات کے ذمہ دار ہیں۔ مثلاً سانپ کے کاٹنے سے 50 ہزار، کتوں کے کاٹنے سے 25 ہزار اموات ہوتی ہیں۔ دوسری جانب شارک مچھلی سالانہ 10 اور مگر مچھ اوسطاً 1000 اموات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

    RELATED POSTS