Tuesday 7 July 2015

دنیا کی وہ ویب سائٹ جس میں داخلے کیلئے قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر بھی صرف ایک منٹ ملتا ہے، آخر اس میں ایسا کیا ہے؟ جانئے

News
    نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کے بعد اس کے صارفین کی تعداد اربوں میں پہنچ چکی ہے اور آج کل ہر مشہور ویب سائٹ کو بیک وقت ہزاروں لاکھوں لوگ وزٹ کرتے ہیں، لیکن ا گر آپ ایک ایسے خاص وزٹر بننا چاہتے ہیں کہ جو اکیلا ہی کسی خاص ویب سائٹ کو وزٹ کررہا ہو تو اب انٹرنیٹ کی ایک منفرد ویب سائٹ نے اس کا اہتمام بھی کردیا ہے۔
    یہ دلچسپ ویب سائٹ mostexclusivewebsite.com ہے جسے ایک وقت پر صرف ایک ہی صارف وزٹ کرتا ہے اور اسے وزٹ کرنے کیلئے ٹکٹ بھی لینا پڑتا ہے۔ اگر آپ اس ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر جائیں تو ایک ٹائمر چلتا نظر آئے گا اور ساتھ ہی یہ معلومات بھی دستیاب ہوں گی کہ اس وقت کون صاحب ویب سائٹ کو وزٹ کررہے ہیں۔ آپ بھی ایک بٹن پر کلک کرکے مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں جس کے ساتھ ہی آپ کو بتادیا جائے گا کہ آپ کا نمبر کونسا ہے اور آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ تقریباً کتنی دیر بعد آپ کی باری آئے گی۔ ہر صارف ویب سائٹ کو ایک منٹ کیلئے وزٹ کرسکتا ہے لیکن آپ کو خاصا انتظار کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ کسی بھی وقت قطار میں لگے صارفین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
    ویب سائٹ کے خالق جسٹن فولی کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے مقصد کے بالکل الٹ ایک ویب سائٹ بنانا چاہتے تھے کہ جسے ایک وقت میں صرف ایک صارف وزٹ کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آئیڈیا غیر معمولی طور پر مقبول ثابت ہوا ہے اور دنیا بھر کے ہزاروں لوگ اپنی باری پر ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کیلئے انتظار کررہے ہیں

    RELATED POSTS