Tuesday 7 July 2015

مچھروں کو کون سا بلڈ گروپ سب سے زیادہ پسند ہوتا ہے؟سائنسی تحقیق میں انکشاف

News
    سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) عام طور پر تو ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارا بلڈگروپ کیا ہے لیکن اگر بات کی جائے مچھروں کے کاٹنے کی تویہ بات بہت اہم ہے۔ ماہرین حیاتیات نے تحقیق کی کہ مچھرکن لوگوں میں زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں تو انکشاف ہوا کہ سب سے زیادہ نشانہ وہ لوگ بنتے ہیں جن کا خون Oگروپ سے تعلق رکھتا ہے۔دوسرے نمبر پر B گروپ اور تیسرے نمبر پر A گروپ کے لوگ مچھروں کا نشانہ بنتے ہیں ۔
    ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کی جلد سے خارج ہونے والے مادے ہمارے بلڈگروپ کے بارے میں مچھروں کو خبر کر دیتے ہیں اور پھر وہ اپنے پسندیدہ گروپ والے افراد کو زیادہ سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں ۔ اس پسندیدگی کی وجہ مختلف بلڈ گروپ کے لوگوں میں پائی جانے والی مختلف قسم کی پروٹین کو قرار دیا گیا ہے۔

    RELATED POSTS