Saturday 12 September 2015

پیٹھ پیچھے پاکستانیوں کی برائیاں کرنے والے بھارتی کو برطانیہ میں جھٹکا لگ گیا، بڑی سزا مل گئی

News
برطانیہ میں اگرچہ پاکستانی شہری کافی طاقتور پوزیشن میں ہیں اور تقریباً ہر دور حکومت میں پارلیمنٹ میں بھی ان کی نمائندگی موجود ہوتی ہے لیکن پھر بھی بسا اوقات برطانوی حکام یا شہریوں کی طرف سے پاکستانیوں کے خلاف نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ملکۂ برطانیہ کے ویسٹ مڈلینڈز میں خصوصی نمائندے پاؤل سیباپیتھی کی متنازعہ ای میلز لیک ہوگئیں جن میں اس نے پاکستانیوں کے بارے میں تعصبانہ بیانات دیئے تھے۔
لارڈ لیفٹیننٹ پاؤل سیباپیتھی نے ان ای میلز میں لکھا تھا کہ ’’پاکستانیوں کو تہذیب سکھانے کے لیے ہمیں ابھی بہت سا کام کرنا پڑے گا۔پاکستانی صرف اپنی کمیونٹی سے ہی روابط رکھتے ہیں اور دیگر قومیتوں سے تعلقات استوار نہیں کرتے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ برطانیہ میں رہ رہے ہیں، پاکستان میں نہیں۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بطور پاکستانی نژاد برطانوی شہری کامیاب ہوں تو انہیں اپنی پاکستانی ثقافت اور ورثے پر فخرکرنے کی بجائے دیگر قومیتوں کے لوگوں سے بھی روابط رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاؤل سیباپیتھی نے ای میلز لیک ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسے فقرے ای میلز میں لکھ کر پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر شہریوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔اس کے ساتھ ہی پاؤل اپنے عہدے سے بھی مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے یہ ای میل برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے 14اگست کا جشن بھرپور طریقے سے منانے پر لکھی تھیں۔

RELATED POSTS