امریکی ریاست ہوائی میں لاوا آبادی کے قریب پہنچ گیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والا لاواآبادی کے قریب پہنچ گیا۔حکام کے مطابق ”کیلایو“ آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا پیہوئی نامی گاﺅں کے گھروں اور کھیتوں کے قریب پہنچ چکا ہے تاہم اب اس کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے۔لاوا کے راستے میں دس سے پندرہ گھر براہ راست آسکتے ہیں جن کے رہائشیوں کو فوری طور پرگھر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر لاوا مزید آگے بڑھا تو یہ بجلی کے کھمبے گرا سکتا ہے۔