Saturday 25 October 2014

داغ دھبے دور کرنے کے آسان طریقے

News

داغ دھبے دور کرنے کے آسان طریقے

    لاہور (نیوز ڈیسک)اکثر اوقات بے خیالی میں ہمارے کپڑوں پر مختلف قسم کے داغ دھبے لگ جاتے ہیں جس سے ہمارے کپڑے بدنما ہو جاتے ہیں اور انہیں پہننے کو دل نہیں چاہتا۔ آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ مختلف طرح کے داغ دھبے کیسے دور کئے جاسکتے ہیں۔
    روشنائی کے دھبے
    ۱۔ روشنائی کا دھبہ دور کرنے کے لئے دھبے والی جگہ پر کچا آلو چھیل کر خوب رگڑیں پھر صابن سے دھولیں۔
    ۲۔ لیموں پر نمک لگا کر دھبے والے حصے پر رگڑیں۔
    ۳۔ روشنائی کے دھبے پر پان کھانے والا چونا رگڑ کر دھولیں۔
    ۴۔ نیلی سیاہی کے داغ دور کرنے کے لئے ایک لیموں لے کر اس کا رس داغ والی جگہ پر نچوڑیں اور خوب رگڑیں، بعد میں پانی سے دھو کر دھوپ میں ڈال دیں۔
    ۵۔ نیلی سیاہی کے داغ کو دودھ میں پندرہ منٹ بھگو کر رکھ چھوڑیں پھر پانی سے دھولیں۔
    ۶۔ کپڑوں پر اگر سرخ سیاہی کے داغ لگ جائیں تو ان کو دور کرنے کے لئے داغوں پر الکحل لگائیں داغ دور ہوجائیں گے۔
    ۷۔ کپڑوں پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں سپرٹ سے صاف کریں۔
    ۸۔ سیاہی کے داغ کو چند گھنٹے ٹماٹر کے رس میں بھگو دیں پھر دھولیں۔
    ۹۔ روشنائی کے داغ ہر ابلے چاول رگڑیں اگر ایک دفعہ میں داغ دور نہ ہو، تو دو تین بار ایسا کریں۔
    ۱۰۔ پسی ہوئی رائی گاڑی گھول کر سیاہی کے داغ پر لگائیں رات بھر اسے یونہی پڑا رہنے دیں، پھر صبح کو دھولیں۔
    ۱۱۔ روشنائی کا داغ اگر پکا ہو تو اسے اس طرح دور کریں کہ تارپین اور ایمونیا برابروزن میں لے کر داغ کو اس میں دو تین گنٹے کے لئے بھگودیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
    ۱۲۔ اگر کپڑے پر سرخ سیاہی کا داغ لگ جائے تو اس کو دہی سے خوب ملیں، بعد میں کپڑے کو صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔
    ۱۳۔ کپڑے پر اگر سرخ سیاہی کا داغ لگ جائے تو انہیں الکحل لگائیں۔ داغ دور ہوجائیں گے۔
    ۱۴۔ سیاہی کے داغ کو نمک لگا کر خوب ملیں۔ داغ اتر جائے گا۔ اگر داغ رہ جائے تو کچے دودھ سے ملیں۔
    چائے کے داغ
    ۱۔ اگر کسی کپڑے پر پرانا چائے کا داغ ہو۔ تو سہاگہ رگڑ کر گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ داغ دور ہوجائے گا۔
    ۲۔ چائے کا داغ دور کرنے کے لئے اسے پہلے آلوﺅں کے پانی میں ڈبوئیں پھر دھولیں۔
    ۳۔ اگر سفید کپڑے پر چائے کا داغ پڑ جائے تو اسے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں، داغ دور ہوجائے گا۔
    ۴۔ چائے کے داغ پر اسپرٹ لگائیں، اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
    ۵۔ چائے کے داغ پر پٹرول لگائیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
    ۶۔ اگر کسی ریشمی کپڑے پر چائے کا داغ ہو تو اس پر گلیسرین لگائیں پھر تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھولیں اور اگر داغ سفید سوتی دھاگے کے کپڑے پر ہوتو پڑے پر کھولتا ہوا پانی ڈالی۔ داغ دور ہوجائے گا۔
    ۷۔ چائے کے داغ بلیچنگ پاﺅڈر اور پانی لگا کر پانچ سے دس منٹ تک دھوپ میں رکھیں پھر پانی سے دھولیں۔
    ۸۔ چائے کے داغ والے حصے کو گرم دودھ میں بھگو دیں اور چند گھنٹوں کے بعد دھولیں۔
    پان کے داغ
    ۱۔ پان کے دھبے دور کرنے کے لئے پسی ہوئی پھٹکری لے کر داغ پر ملیں، بعد میں نیم گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
    ۲۔ پان کے دھبے دور کرنے کے لئے ان پر کچا امرود رگڑیں۔
    ۳۔ پان کے داغ پر پیاز رگڑ کر تھوڑی دیر چھوڑدیں، پھر صابن سے دھولیں۔
    ۴۔ پان کے داغ پر تھوڑا سا دودھ رگڑیں پھر صابن سے دھولیں۔
    ۵۔ پان کی پیک اگر سفید کپڑے پر پڑے تو داغ پر چونا رکھ لیں، دوسرے دن رگڑ کر دھولیں اگر نشان باقی رہے تو یہی عمل دوبارہ کریں۔
    ۶۔ پان کا دھبہ دور کرنے کے لئے داغ والے حصے کو گندھک کا دھواں دیں۔ داغ دور ہوجائے گا۔
    خون کا داغ
    اگر کسی کپڑے پر خون کے داغ لگ جائیں تو اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ داغ کو ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اگر آپ نے داغ دور کرنے کے لئے گرم پانی استعمال کیا تو خون کا داغ پکا ہوجائے گا۔
    ۱۔ اگر کپڑے پر خون کا دھبہ لگ جائے تو اس پر نشاستے کی لیءپکاکر لگائیں، لئی سوکھ جائے تو اسے برش سے صاف کرلیں۔
    ۲۔ خون کا دھبہ دور کرنے کے لئے گرم پانی تھوڑا سا ایمونیا ڈال کر اس میں دھبے والا حصہ بھگو دیں تھوڑی دیر بعد خوب رگڑ کر دھولیں۔
    ۳۔ خون کے پرانے داغ کو نمک لگا کر کچھ دیر پڑا رہنے دیں۔ پھر صابن سے دھولیں۔
    ۴۔ خون کے پرانے داغ پر ایمونیا لگاکر کچھ دیر پڑا رہنے دیں پھر صابن سے دھولیں۔
    ۵۔ خون کا دھبہ دور کرنے کے لئے دھبہ والے حصے کو کئی گنٹے تک دودھ میں بھگو دیں۔ پھر اسے گرم دودھ سے رگڑ کر دھو لیں۔
    پھلوں کے داغ
    ۱۔ کپڑے سے پھلوں کے داغ دور کرنے کے لئے داغ کو لیموں، گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
    ۲۔ اگر میوے کا دھبہ لگ جائے اور کپڑا دھل سکتا ہو تو کپڑے کو کسی چوڑے برتن کے منہ پر تان دیں اور دو تین فٹ کے فاصلے سے دھبے پر ابلتا ہوا پانی ڈالیں اگر پھر بھی دھبے کا نشان رہ جائے تو دھبے کو لیموں کے رس سے ترکرکے دھوپ میں سکھا لیں۔
    ۳۔ کیلا، جامن اور انار کے داغ کو لیموں مل کر صابن اور گرم پانی سے دھولیں۔
    ۴۔ پھل کے داغ والے حصے کو ٹماٹر کے دس سے ڈبو کر خوب اچھی طرح ملیں، داغ دور ہوجائیں گے۔
    چکنائی کے داغ
    ۱۔ چکنائی کے داغ دور کرنے کے لئے چکنی جگہ پر جاذب کاغذ رکھ کر اوپر سے گرم گرم استری کریں، اس کے بعد کپڑے کو صابن سے دھولیں۔
    ۲۔ اونی کپڑوں مثلاً کمبل، شال وغیرہ پر چکنائی کے داغ لگ جائیں تو ان کو دور کرنے کے لئے داغوں پر دہی لگائیں اور پھر دھولیں۔
    ۳۔ اسفنج یا فلالین کے ٹکڑے تارپین کے تیل سے بھگوکر چکنائی کے دھبوں پر رگڑیں۔
    ۴۔ سوتی کپڑے پر اگر چکنائی کے داغ لگ جائیں تو ان کو گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
    ۵۔ چکنائی کے داغ پر چاک (کھریا مٹی) یا عام پاﺅڈر چھڑک کر رگڑیں اور خشک ہونے دیں۔ سوکھنے کے بعد اچھی طرح جھاڑ کر یا برش سے پاﺅڈر اتارلیں، پاﺅڈر چکنائی چوس لے گا۔
    ۶۔ چکنائی کے داغ کو سپرٹ کی مدد سے صاف کریں۔
    ۷۔ گرم کپڑوں پر چکنائی لگ جائے تو پانی میں ایمونیا حل کرکے داغ پر لگائیں۔
    سالن کے داغ
    ۱۔ریشمی پڑے پر سالن کے داغل دور کرنے کے لئے فوراً ٹالکم پاﺅڈر چھڑک دیں، پاﺅڈر تمام چکنائی جذب کرلے گا بعد میں نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں۔
    ۲۔ سالن کے داغ پر گلیسرین لگاکر آدھ گھنٹہ کے لئے چوڑ دیں پھر صابن سے دھولیں۔
    ۳۔ سالن کے داغ پر صابن کی بٹی ذرا سی گیلی کرکے رگڑیں اور کچھ دیر دھوپ میں سوکھنے دیں پھر رگڑ کر دھولیں۔
    مٹی اور کیچڑ کے داغ
    ۱۔ گرم کپڑے پر اگر کیچڑ کے داغ پڑجائیں تو آدھا سیر ٹھنڈے پانی میں ایک آلو پیس کر ڈال دیں پھر اسے اچھی طرح ملا کر چھان لیں اور اس پانی سے داغ کو دھولیں

    RELATED POSTS