Friday, 31 October 2014

اسرائیل نے امریکہ اور عرب ممالک کے دباﺅ پر مسجد اقصیٰ دوبارہ کھول دی

News

اسرائیل نے امریکہ اور عرب ممالک کے دباﺅ پر مسجد اقصیٰ دوبارہ کھول دی

    مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباﺅ پر مسجد کو دوبارہ عبادت کے لئے کھول دیا ہے ۔
    اسرائیلی حکام کے مطابق مسجداقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پچاس سے کم عمر افراد کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
    اسرائیل نے فلسطینیوں میں اشتعال پھیلانے کےلئے 1967 ءکے بعد پہلی مرتبہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا کر اعلان جنگ کیا ہے، اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے نتیجے میں ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے جبکہ فلسطینی حکومت اسرائیل کے اس اقدام کےخلاف تمام ترقانونی چارہ جوئی کرےگی۔
    واضح رہے کہ چند روز قبل مسجد اقصیٰ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک یہودی شہری ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد صیہونی پولیس نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کردیا تھا

    RELATED POSTS