Saturday 25 October 2014

حمائمہ ملک نے بھارت میں بے شرمی ، بے حیائی کے ریکارڈ توڑدئی

حمائمہ ملک نے بھارت میں بے شرمی ، بے حیائی کے ریکارڈ توڑدئی

    لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا، وینا ملک، سارہ لورین کے بعد حمائمہ ملک نے بھارت میں بے شرمی اور بے حیائی کے ریکارڈ توڑ دیئے اور عمران ہاشمی کے ساتھ بھارتی فلم راجہ نٹور لال میں انہوں نے بے شرمی اور بے حیائی کی انتہاءکرتے ہوئے نیم برہنہ ہوکر بوس و کنار کے ریکارڈ سین کرائے ہیںجس پر ”معصوم“اداکارہ کا موقف تھاکہ وہ کیاکرسکتی تھی ، یہی فلم کی ڈیمانڈ تھی جبکہ پاکستانی ہدایت کار جاوید شیخ کا کہناتھاکہ ایسے لوگ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔ 
     تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماڈل حمائمہ ملک تمام تر اخلاقی حدیں عبور کرنے کے باوجود بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم راجہ نٹور لال کو کامیاب نہ بناسکی۔ ہم وطن اداکارائیں میرا اور وینا ملک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عمائمہ ملک نے بھی بالی وڈ میں انٹری ایک بولڈ فلم میں دی۔ کنال دیش مکھ کی فلم راجہ نٹور لال میں عمائمہ ملک کے مدمقابل بوس و کنار کے لیے مشہور عمران ہاشمی ہیں۔ فلم میں حمائمہ ملک انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے عمران ہاشمی کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنی اداﺅں کے ذریعے عمران ہاشمی کی مدد کرتی نظر آتی ہیں۔ ویسے تو ساری فلم میں عریاں مناظر کی بھرمار ہے لیکن گیتوں کے ویڈیوز میں تو عریانی کی حد کر دی گئی ۔ خاص کر بارش میں فلمایا گیا گیت اور ”تیرے ہوکے رہے“ اس گانے کو دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ عمائمہ ملک پاکستانی اداکارہ ہے۔ اسی گانے کے اندر عمائمہ ملک مختصر لباس پہنے تالاب میں بیٹھی عمران ہاشمی کے ساتھ بوس و کنار کرتی نظر آتی ہے۔ مزے کی بات یہ کہ عمائمہ ملک کے تمام بولڈ مناظر کے باوجود ان کی پہلی بالی وڈ فلم باکس آفس میں بری طرح پٹ گئی۔
    بتایاگیاہے کہ فلم انڈر ورلڈ سے تعلقات رکھتی ہے اس لیے فلم کی بہت سی شوٹنگ کلبوں کے اندر ہوئی ہے جہاں عمائمہ ملک نے کھل کر اپنے بدل کی نمائش کی ہے۔
    میڈیا رپورٹ کے مطابق حمائمہ ملک نے اپنے فلمی مناظر کے بارے میں موقف اپنایاکہ اُن میں اداکارہ کی مرضی شامل نہیں تھی ، یہ فلم کی کہانی کی ڈیمانڈ تھی جسے اُنہوں نے پوراکیا۔

     مندرجہ بالاتصاویر کسی حدتک قارئین کے ساتھ شیئرکرنے کے قابل ہیں ۔
    فلمساز جاوید شیخ نے بھارتی فلم میں پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کے بولڈ سین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حمائمہ ملک کی فلم نہیں دیکھی لیکن قابل اعتراض مناظر کسی فلم میں نہیں ہونے چاہئیں، ایسے فنکار ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار ملک کے سفیر ہوتے ہیں انہیں ایسے کام زیب نہیں دیتے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اسے روکنا چاہئے،پاکستان کے موجودہ ملکی اور سرحدی حالات کے مطابق پاکستانیوں کو یہ کام زیب نہیں دیتا، حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ کیا کرنا ہے۔ شہریوں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مواقع موجود ہیں یہاں کام کرنا چاہئے ،چند سکوں کیلئے ملک کی غیرت و حمیت کا سودا نہ کریں۔

    RELATED POSTS