Thursday, 6 November 2014

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک طالبان کے 5 مجرموں کو سزا سنا دی

News

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک طالبان کے 5 مجرموں کو سزا سنا دی

    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک طالبان جند اللہ گروپ کے 5 ملزمان کو سزا سنا دی ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق انسدادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے 6 ماہ قبل گرفتار کئے گئے ملزمان کو دستی بم حملے، اسلحہ رکھنے اور بھتہ طلب کرنے کے الزامات پر مقدمے کی سماعت کی جبکہ تمام گواہوں اور شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پرعدالت نے مجرم یاسین عرف عاطف اورعطا الرحمان کو 28،28 سال قید جبکہ مجرم صدام، رفیق الاسلام اور ندیم کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے ۔
    عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزمان نے کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی اور شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس نے پانچوں مجرموں کو جیل منتقل کردیا ہے ۔
    واضح رہے کہ پانچوں مجرموں کو پولیس نے رواں سال 8 مارچ کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا ۔

    RELATED POSTS