News
واہگہ بارڈر سانحہ،بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا
نیو دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ اتوار کے روز واہگہ بارڈر کے قریب بدترین دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس مین درجنوں معصوم لوگ شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔ہمسایہ ملک بھارت میں یہ رواج پایا جاتا ہے کہ جب وہاں کوئی دہشت گردی ہو تو فوری طور پر الزام پاکستان پر دھر دیا جائے لیکن پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر بھارت نے عجیب و غریب دعوٰی کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں حکومتی اور سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے " انکشاف " کیا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا اصل ٹارگٹ بھارت تھا لیکن وہ غلطی سے سرحد کی پاکستانی طرف حملہ کر بیٹھا ۔ یہ دعویٰ بھی کی گیا ہےکہ بھارت پر حملے کا منصوبہ کچھ مخصوص طاقتوں نے بنایا تھا اور اس کا تعلق پاکستان کی اندرونی سیاسی کشمکش سے بھی جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نام نہاد سیکورٹی ذرائع اور تجزیہ کاروں کو بنیاد بنا کر پاکستانی حکومت اور اداروں کی کردار کشی کی یہ نئی کوشش تاحال زور و شور سے جاری ہے۔