پوری دنیا کو حیرت میں مبتلا کرنے والی"سبز"بلی کا معمہ حل ہو گیا
سبز رنگ کی پر اصرار بلی نے کچھ عرصے سے پوری دنیا کو حیران کر رکھا تھا اور انٹرنیٹ پراس بلی کے بہت چرچے تھے اور اس کے بارے میں مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں لیکن آخر کار اس بلی کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ اس بلی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بلی کسی سنسان گیراج میں سبز رنگ کے ڈبے پر سوتی رہی تھی اور وہیں سے آہستہ آہستہ سبز رنگ اس بلی پر چڑھتا گیا۔سبز رنگ کی بلی بلغاریہ کے شہر ورنا میں اکثر دیکھی گئی تھی اور پوری دنیا میں اس کے عجیب رنگ کے بعد پوری دنیا میں اس پر بحث شروع ہو گئی تھی اور لوگ اس کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کررہے تھے لیکن اب یہ معمہ حل ہو گیا ہے۔
