Thursday, 11 December 2014

چور کو ایمانداری بہت مہنگی پڑی

News

چور کو ایمانداری بہت مہنگی پڑی

 برطانوی علاقے ویلز سے تعلق رکھنے والا ایک دیانتدار چور جب ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے چوری کا مال واپس کرنے پہنچا تو گرفتار کر لیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق 41 سالہ گیرتھ جیمز نے ایک شخص سے کچھ رقم لینا تھی اور اس کے بار بار مطالبات کے باوجود جب رقم نہ ملی تو وہ رات کے اندھیرے میں میں اس کے گھر گھسا اور قیمتی لیپ ٹاپ لے اڑا۔

جب اس نے گھر جا کر لیپ ٹاپ آن کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تو کسی اور شخص کا ہے اور مزید غور کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ غلط گھر میں جا گھسا تھا۔ 
حساس چور کو فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوا اور یہ سوچ کر کے کسی معصوم پر کیا گزر رہی ہو گی اس نے لیپ ٹاپ اٹھایا اور واپس کرنے کیلئے نکل کھڑا ہوا۔

دریں اثناءچوری کا نشانہ بننے والا طالبعلم بینجمن پرائس پولیس کو بلوا چکا تھا اور گھر کے اندر بیٹھا انہیں واقعے کی تفصیلات بتا رہا تھا کہ جناب گیرتھ جیمز لیپ ٹاپ اٹھائے ٹہلتے ہوئے اندر داخل ہوگئے اور وہیں دھر لئے گئے۔ 
عدالت نے گیرتھ کی کہانی سننے کے بعد چار ماہ کی معطل سزا سنائی ہے یعنی اگر وہ دوبارہ کسی جرم کا مرتکب نہ ہوا تو اس کی سزا ختم کر دی جائے گی

RELATED POSTS