Thursday, 18 December 2014

عرب ممالک کے بھوکے شیر غیر ملکی ملازمہ کو کچا کھا گئے

News
 کویت میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں ایک فلپائنی ملازمہ کو اس کے مالکان کے پالتو شیروں نے چیر پھاڑ کر ہلاک کردیا۔ اخبار ”الوطن“ کے مطابق ملازمہ کو شیروں کو کھانا کھلانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن جب وہ ان کی خوراک لے کر پہنچی تو بھوکے شیر اس پر حملہ آور ہوگئے ۔ خونی درندوں نے اس کا ایک بازو اور پیٹ کا آدھا حصہ کھالیا۔ اگرچہ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جان لیوا زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔
دوسری جانب مالکان نے حادثے کو چھپانے کیلئے شیروں کو آگ لگا کر جلادیا اور ایک دور دراز مقام پر لے جاکر مٹی میں دبا دیا۔ انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ملازمہ کو کتے نے کاٹا ہے لیکن ڈاکٹروں نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا اور پولیس کو بتایا کہ ملازمہ کو لگنے والے زخم کسی بڑے اور انتہائی خطرناک جانور کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مالکان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

RELATED POSTS