موسم سرما کے آتے ہی اکثر لوگوں کو ناک بند ہوجانے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ناک میں مواد جمع ہوجانے سے یہ بند ہوجاتی ہے جبکہ اس کی اصل وجہ ناک میں خون کی باریک نالیوں کی سوزش ہے جو الرجی، سردی، فلو یا انفیکشن کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ ناک بند ہوجانے پر پریشان ہوکر ادویات کھانے کی بجائے یہ سادہ ٹوٹکے استعمال کریں۔
-1 نمی سے بھرپور ہوا میں سانس لیں، بند ناک کھل جائے گی۔ آپ بھاپ پیدا کرکے اسے سانس لینے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں یا کمرے میں بھاپ بھر کر اس میں سانس لیں۔
-2 نیم گرم پانی سے نہانے پر بھی بند ناک کھل جاتی ہے کیونکہ اس دوران آپ کے ارد گرد بھاپ موجود ہوتی ہے جو سانس کے ذریعے ناک میں جاتی ہے۔
-3 مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، خصوصاً گرم چائے یا سوپ کے استعمال سے گلے کی خراش اور درد میں بھی آرام محسوس ہوتا ہے۔
-4 بند ناک کو کھولنے کیلئے سیلائن سپرے کو ناک میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک نمکین محلول سے بنتا ہے۔ اس کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
-5 اپنی ناک کو اچھی طرح صاف رکھیں۔ اس کیلئے نیٹی پاٹ نامی خصوصی آلہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
-6 تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر ماتھے پر رکھیں، یہ بھی ناک کھولنے میں مدد دے گا۔
-7 چونکہ ناک بند ہونے کی بنیادی وجہ اکثر اوقات الرجی ہوتی ہے اس لئے دیگر اقدامات کے ساتھ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کس قسم کی الرجی کا شکار ہیں اور اس کا علاج ضرور کروائیں۔