Thursday, 18 December 2014

پاکستان کے بعد آسٹریلیا میں بھی بچوں کا ’وحشت ناک‘ قتل

News
 آسٹریلیا میں ایک گھر سے آٹھ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیاجبکہ آسٹریلوی وزیراعظم نے آج شام ملک بھر میں بچوں کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریبات کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیاگیالیکن پولیس حکام سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی علاقے کیرنس کے نواح میں واقع منورہ کی مُرے سٹریٹ کے ایک گھر سے آٹھ بچوں کی لاشیں اور ایک 36سالہ خاتون زخمی حالت میں ملی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ 
مقتولین کے ایک رشتہ دارنے بتایاکہ مرنیوالے بچوں کی عمریں 18ماہ سے15سال کے درمیان ہیں ، اس ناخوشگوار واقعے کا اس وقت علم ہواجب مقتولین کا بڑا بھائی 20سالہ گھر پہنچاتو اُس نے دوبہن بھائیوں کی لاشیں دیکھیں ۔ 
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تھے ، گھر میں تلاشی کے دوران لاشیں برآمد ہوئیں،صورتحال کنٹرول میں ہے ،قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور شواہد مٹانے سے پہلے باریک بینی سے جائزہ لیاجائے گا، گھر چند دنوں کے لیے بند رہ سکتاہے ۔ 
آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہاکہ دل دہلادینے والے جرم نے آسٹریلوی قوم کو سوگ میں مبتلاءکردیا،یہ ایک ناقابل بیان جرم ہے ، آج شام کو ملک میں دعائیہ تقریبات ہوں گی ۔
 یادرہے کہ تین دن قبل پاکستان میں واقع ایک سکول میں دہشتگردوں نے حملہ کیاتھا جس دوران 130سے زائد بچے شہید کردیئے گئے تھے اورملک بھر میں تین روزہ سوگ منایاگیا۔

RELATED POSTS