نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے پاکستان سے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف پشاورکے اسکول پر دہشتگردانہ حملے کے بعد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں،اگرپاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کیا جائے۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو پشاورکے اسکول پر دہشتگردانہ حملے کے بعد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے جرات مندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگر پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے تو وہ حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو گرفتار کرکے بھارت کے حوالے کرے ۔مجھے امید ہے کہ نوازشریف اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کریں گے ۔انکا کہنا تھاکہ حافظ سعیدانسانیت کا دشمن اور دنیا میں دہشتگرد ی پھیلانے کا سب سے بڑا سرغنہ ہے ۔گزشتہ روزجماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا تھاکہ پشاور میں اسکول پر دہشتگرد حملے میں بھارت ملوث ہے۔دریں اثناء بھارتی پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ پشاور میں خوفناک دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان کو دہشتگردی کی حقیقی نوعیت سے سبق سیکھناچاہیے، پاکستان کو سمجھنا چاہیے کہ دہشتگردی اور دہشتگرد کسی کے دوست نہیں ہوسکتے،دہشتگردی انسانیت کے خلاف ہے۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق مختار عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں خوفناک دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان کو دہشتگردی کی حقیقی نوعیت سے سبق سیکھناچاہیے۔اس طرح کی دہشتگردی کے اقدامات انسانیت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کو سمجھنا چاہیے کہ دہشتگرد جن کی پشت پنائی کی جاتی ہے آج ملک اور قوم کیلئے ایک بوجھ بن گئے ہیں۔
Ad
Pages
- Home
- Lecturer Jobs 17 shedules,seats Physics,Chemistry,...
- LIVE CRICKET
- IMPORTANT SOFTWARE SETUPS
- JOBS OF THIS WEEK
- LIVE TV CHANELS
- ENGLISH GRAMMAR COURSE
- ADOBEPHOTOSHOP TRAININGG COURSE
- ENGLISH SPOKEN COURSE
- MATH 12th VIDEOS LECTURES
- MATH 11th VIDEOS LECTURE
- PHYSIC-12th VIDEOS LECTURES
- CHEMISTRY 11th VIDEOS LECTURES
- CHEMISTRY 12th VIDEOS LECTURES
- BIOLOGY 11th VIDEOS LECTURES
- PHYSICS 11th VIDEOS LECTURES
- BIOLOGY 12th VIDEOS LECTURES
