Friday, 19 December 2014

پاکستان کے خلاف پانچویں ون ڈے میں’ کیوی کوچ‘ بھی ٹیم کا حصہ ہیں

News
ابو ظہبی پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے کوچ ’ شین بانڈ‘ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہیں ٹیم میں بارہویں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی ان فٹ ہیں اور ایسی صورتحال میں کوچ اور سابق باؤلر شین بانڈ کا نام ٹیم میں اضافی کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ شین بانڈ بطور اضافی کھلاڑی میچ کے دوران کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں فیلڈنگ کے فرائض سر انجام دینے کیلئے میدان میں اتارے جا سکتے ہیں۔

RELATED POSTS