Friday 16 January 2015

حافظ سعیدکا 18جنوری کو مال روڈ پرگستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

News
جماعة دعوة کے امیر حافظ سعید نے 18جنوری اتوار کے روز مال روڈ پر گستاخانہ خاکے چھاپنے پر احتجاجی ریلی کا اعلان کر دیاہے ۔حافظ سعید نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی ،وکلا کو دعوت دی ہے کہ وہ 18جنوری کو مال روڈپر کھٹے ہوں اور نبی اکرم ﷺ سے محبت کے جذبات کااظہار کریں کیونکہ یہ کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔
انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے حکومت پاکستان سے یہ کہ سکتاہوں کہ آپ نے قرار داد پاس کرائی یہ اچھا پیغام ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے جیسا کہ آپ دہشت گردی ختم کرنے لیے قانون سازی کر رہے ہیں یہ ضروری کام ہے لیکن سب سے بڑی دہشت گردی رسول ﷺ کے خاکے چھاپنا ہے حکمرانوں اگر چاہتے ہیں کہ پاکستان پر اللہ کی رحمت ہو تو پاکستان کو اس کیخلاف آواز اٹھانی ہو گی اور اس کے لیے مسلمانوں کے ساٹھ ملکوں کی کانفرنس بلائیں الگ الگ ریلیاں کرنے کے بجائے سب اکھٹے ہوجائیں۔

RELATED POSTS