Friday 16 January 2015

گستاخانہ خاکوں کیخلاف اسلامی جمعیت طلباءکااحتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوئی فائرنگ، دو صحافی زخمی

News
گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کرنے والے اسلامی جمعیت طلباءپر پولیس ٹوٹ پڑی آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اور غیرملکی خبر رساں ادارے کے صحافی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کیخلاف اسلام جمعیت طلباءتین تلوار پر احتجاجی مارچ کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل خانے کی جانب بڑھ رہے تھے کہ پولیس ان کے راستے میں آ گئی اور انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے پیش قدمی جاری رکھی جس پر پولیس ڈنڈوں لاٹھیوں سے مظاہرین پر ٹوٹ پڑ ی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ،آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر نجی ٹ وی چینل کیپٹل ٹی وی کا کیمرہ مین عدیل اورغیرملکی خبررساں ادارے کا صحافی آصف سمیت پولیس اورمظاہرین میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مظاہرین کی جانب سے پولیس پر بھاری پتھر اﺅ کا سلسلہ جاری ہے جس کی زد میں آکر کئی پولیس افسر بھی زخمی ہوئے ہیںتاہم پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے رینجرز نفری بھی طلب کر لی ہے جبکہ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیاہے ۔
جناح ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹرسیمی جمالی نے کہاہے کہ زخمی ہونے والے صحافی آصف کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹر ز انہیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں 

RELATED POSTS